اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 5 اکتوبرکو شہر بھر میں یوم اساتذہ منائی گی
Posted on October 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 5 اکتوبر کو شہر بھر میں یوم اساتذہ منائی گی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورنے کہا ہے کہ تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصد معاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ لاہور تکریم اساتذہ کے حوالے سے شہربھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد بھی کرے گی اور کارکنان جمعیت شہر کے بھر کے تعلیمی اداروں کے 2000 سے زائد اساتذہ کو پھول، یادگاری شیلڈز، کتاب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کریں گے۔
مدثر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم معاشر ہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اسی حوالے سے ہم مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کریں گے جس میں استاد کے صحیح مقام کو اجاگر کیا جائے گاتا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا۔ اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں۔
اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجا م دے سکیں۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں انہوں نے 5 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر اساتذہ کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بھی شرکت کرنے کا اعلان کیا۔