پاکستان پیپلز پارٹی اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے غم میں برا بر کی شریک ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرحمن اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حیدر علی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی زندگی تک اوران سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھ کر اپنے بلوچ بھائیوں کی مکمل دادرسی کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے صوبہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی بحالی زندگی کی لئے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں PS-116 کے تحت قائم امدادی کیمپ کے اختتام پر کیا۔

پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116 کے رہنمائوں نے کہاکہ اپنے مصیبت میں گھرے بلوچ بھائیوں کے لئے پوری قوم فکر مند ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کو اس مصیبت کی گھڑی سے نکالنے کے لئے اپنی تمام تر سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور انشا اللہ صوبہ بلوچستان کے علاقے اوران سمیت دیگر علاقوں میں زندگی کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے زلزلہ زدگان کی بحالی زندگی کے لئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خصوصاً مخیر حضرات کی جانب سے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دل کھول کر عطیات دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کے مشن کو چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پورا کیا جائے گا۔