کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے، شہر کے مختلف حصوں میں چھاپوں کے دوران تین بھتہ خوروں سمیت 29 ملز موں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شاہراہ لیاقت پر فائرنگ سے ایک شخص اظہرعباس اور اس کا بیٹا علی شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا مگر اظہر عباس دوران علاج دم توڑ گیا۔

گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب ڈاکوں نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے افراد کو لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ شاہراہ فیصل پر پولیس نے بھتہ خوری اور قتل میں ملوث 3 ملزموں گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

پولیس نے جیکسن اور محمود آباد کے مختلف علاقوں میں 13 مفروروں سمیت 22 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ نبی بخش کے علاقے میں پولیس نے ایک اشتہاری سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے۔ پولیس نے ڈاکس سے ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم جعفر کو بھی گرفتار کر لیا۔