راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی نیول سٹریٹیجک فورس کمانڈ میں نیوی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جدید اور محفوظ ترین نیٹ ورکس سنٹرز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے حال ہی میں تعمیر کیے گئے سنٹرکا افتتاح رواں ہفتے میں کیا۔ افتتاحی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل آصف سندیلہ اور ایس پی ڈی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد قدوائی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔