ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرنیہ کپور اپنی نئی فلم شدھی میں مارشل آڑٹس کے جوہر دکھائیں گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کہا کہ اپنی نئی فلم ‘ شدھی کے لیے سکس پیک بنانے کے لیے وہ سخت محنت کر رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ فلم کے لیے مارشل آرٹ کی ٹرینگ دسمبر میں شروع کریں گی۔ فلم میں ان کے مقابل ہیرو ہریتک روشن ہیں۔ بالی وڈ میں سکس پیک بنانے والی وہ پہلی ہیروئن ہوں گی۔ اس سے پہلے صرف شاہ رخ خان اور عامر خان سکس پیک کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔