کوئٹہ (جیوڈیسک) تحصیل گلستان میں اے ٹی ایف، پولیس اورلیویز کا مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ڈاکٹر مناف اورمقامی این جی اوکے ڈائریکٹر کی بازیابی کیلیے کیا جا رہا ہے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 مبینہ اغوا کار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مناف تری کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔