کوئٹہ کے نواں کلی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواں کلی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، لواحقین اور مشتعل افراد کے احتجاج کے باعث ائیرپورٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواں کلی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جس پر لواحقین اور مشتعل افراد نے لاش کے ہمرا عسکری پاک کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج شروع کیا ہے۔

مشتعل افراد کے احتجاج کے باعث ائیر پورٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے، جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے، مشتعل افراد کے پتھراو سے متعدد گاڑیوں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، احتجاج میں طلبا طالبات شہریوں اور ایئرپورٹ جانے والوں کی بڑی تعداد پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ شمالی بلوچستان جانے والا ٹریفک بھی معطل ہے۔