اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل بہت پیچیدہ ہے، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے معاملات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
اس سوال پر کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات سے قبل ڈرون حملے روکنے کی شرط پر ان کا کیا موقف ہے ؟ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ آج باضابطہ طور پر بیان جاری کریں گے۔