کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیئرمین کیبل ذرائع گروپ عبد الجبار خان کا کہنا ہے کہ محض کیبل آپریٹرز پر ایڈ وانس ٹیکس عائد کرنا نا انصافی ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کیبل ذرائع گروپ عبد الجبار خان نے کہا کہ پیمرا 70 فیصد ریونیو کیبل آپریٹرز سے حاصل کرتا ہے۔
مگر کیبل آپریٹرز پر معاشی دباو ڈالنے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس صرف کیبل آپریٹرز پر ہی کیوں لگایا جا رہا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو چینلز اور سٹیلائٹ چینلز کو اس معاملے میں چھوٹ حاصل ہے۔