فیصل آباد(جیوڈیسک) فیصل آباد پیپلز پارٹی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وعدہ خلافی کی ہے، نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ پٹرول، ڈیزل اور آٹا سستا ہوا، مہنگائی اس قدر بڑ گئی کہ عوام گاجر مولی بھی نہیں خرید سکتے۔ فیصل آباد میں صوبائی حلقہ پی پی 72 کے سات اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں رضا آباد میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں بڑ ے بڑے وعدے کئے گئے جلاو گھیراو کی سیاست اور اشتعال انگیز جلسے کئے گئے۔
پھر چھوٹے سے جھوٹ نے سچ کو ہرا دیا اور ہم ہار گئے، انہوں نے کہا کہ نے نظیر بھٹو کبھی کسی جنرل کے سامنے نہیں جھکیں ، پیپلز پارٹی کے قائدین نے جمہوریت اور غریب عوام کے حقوق کی خاطر شہادت پائی مگر عوام کو دھوکہ نہیں دیا۔ اگر عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا تو غریبوں کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہو گا۔