بغداد (جیوڈیسک) عراق کے صوبہ انبار میں آرمی چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے۔ بغداد کے مغربی حصے میں آج صبح صوبہ انبار کے قصبے حیت کے داخلی راستے پر آرمی کے چیک پوائنٹ پر خودکش کار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ دیگر 5 فوجی زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی جگہ پر تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق میں پچھلے ماہ کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں 60 کے قریب افراد ہلاک جبکہ کئیزخمی ہوئے ہیں۔