بیجنگ (جیوڈیسک) چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نڈال عالمی نمبر ایک کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح کی دوری پر ہیں۔
چین کے شہر بیجنگ میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کواٹر فائنل میں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا سامنا اٹالین حریف Fabio Fognini سے ہوا۔ نڈال نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے دو چھ، چھ چار اور چھ ایک سے فتح اپنے نام کی۔ عالمی نمبر ایک کا اعزاز پانے کے لیے نڈال کو مزید صرف ایک فتح درکار ہے۔