دسمبر میں بلدیاتی انتخابات ضرور کرا دیں گے،عابد شیر علی

 Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

ملتان (جیوڈیسک) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کبھی بھی جماعتی بنیادوں پر نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود سپریم کورٹ جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ورکروں کے حقوق کے تحفط کیلیے بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کی،اسی لیے جماعتی انتخا بات کا جواز نہیں بنتا تاہم اس کے باوجود عدالت جو حکم دے گی دسمبر میں بلدیاتی الیکشن ضرور کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان نہ ہوں۔

بس حکومت چلنے دیں پھر مسائل ضرور حل ہوں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ کاشکاروں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جا رہی ہے کیونکہ کاشتکار کی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہو گا جس کیلیے ضروری ہے کہ ملکی اداروں کی کارکردگی بھی بہتر بنائی جائے جس کے باعث خسارہ بڑھانے والے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ حتمی ہے۔