اساتذہ کی عزت کو یقینی بنانا ہو گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ معاشروں کی طرح ہمیں بھی اساتذہ کی عزت و تکریم یقینی بنانا ہو گی۔

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی معاشرے اور قوم کی ترقی کیلئے اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ اساتذہ کو ان کا جائز مقام دئیے بغیر ملک کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران اور موجودہ دور میں اساتذہ کی بہتری سمیت تعلیمی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی ہے، اساتذہ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا۔