کراچی : لیاری میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر پھر چھاپہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری کے علاقے میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر رینجرز نے پھر چھاپہ مارا۔ جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری میں کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

ذرائع کے مطابق لیاری کے مختلف علاقے نوالین، افشانی گلی، چیل چوک، چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں بھی رینجرز سرچ آپریشن کررہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار سمیت رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے جبکہ علاقے میں کسی بھی شخص آنے اور جانے نہیں دیا جارہا ہے۔