کراچی :جوہر چورنگی سے 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شارع فیصل تھانے کی پولیس ٹیم نے جوہر چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے مبینہ ٹارگٹ کلرز میں ہاشم، عبداللہ اور محسن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جن کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔