برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر شامی پناہ گزینوں نے فرانس میں ڈیرے ڈال دئیے۔ برطانوی حکام سے مذاکرات تک واپس جانے سے انکار کردیا۔
شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک لاکھوں شامی شہری مختلف ممالک میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ ساٹھ سے زائد شامی پناہ گزینوں پر مشتمل ایک قافلہ مہینوں کا سفر کرکے سمندر کے ذریعے بلکان اور ترکی کے راستے سے برطانیہ جانا چاہتا تھا۔ مگر فرانس پہنچنے پر فرانسیسی حکام نے انھیں آگے سفر سے روک دیا۔
جس کی وجہ سے اب پناہ گزینوں نے فرانسیسی بندرگاہ پر ڈیرے ڈال دئیے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں کہ انھہیں برطانیہ جانے دیا جائے وہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف برطانیہ نے اسے فرانس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔