خیبر پختونخوا : نیٹ کیفے سے دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے کا انکشاف

Net Cafe

Net Cafe

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نیٹ کیفے سے عوام کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے رپورٹس پر محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں نیٹ کیفیز کا رکارڈ اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق پشاور میں نیٹ کیفے سے عوام کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے رپورٹس ملی ہیں۔

جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام نیٹ کیفیز کا رکارڈ اور مالکان کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اس صورت حال سے متعلق سمری آئی جی پولیس کو ارسال کر دی ہے۔