آئرلینڈ میں سینیٹ کے خاتمے کے لئے ریفرینڈم کا انعقاد

Ireland

Ireland

آئرلینڈ (جیوڈیسک) آئرلینڈ پارلیمان نے سینیٹ کے خاتمے کے لئے عوام سے رائے مانگ لی۔ آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ سینٹ کو ختم کرکے قومی خزانے کے دو کروڑ ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہے کہ ساٹھ فیصد سے زائد عوام سینیٹ کے نظام کو ختم کرنے کی حامی ہے۔ عوامی ریفرینڈم کے نتائج اتوار تک متوقع ہیں۔ تاہم اپوزیشن نے حکومتی موقف کو مسترد کر دیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کو ختم کرنے کا مقصد طاقت کا حصول ہے اور سینیٹ کے خاتمے کے بعد تمام طاقت وزیر اعظم اینڈا کینی کے پاس آجائے گی۔ آئرلینڈ سے قبل نیوزی لینڈ ،سوئیڈن اور ڈنمارک بھی سینیٹ کے خاتمے کا بل منظور کرچکے ہیں۔