اٹلی : کشتی ڈوبنے سے 114 افراد ہلاک، 200 سے زائد تاحال لاپتہ

Italy

Italy

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چودہ ہوگئی جبکہ دو سو زائد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اٹلی کے نائب وزیراعظم اینگلینو الفانو نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمان کو بریفنگ میں بتایا کہ کشتی میں پانچ سو افراد سوار تھے۔ جن میں ایک سو پچپن افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ الفانو نے ایک سو چودہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔

اطالوی کوسٹ گارڈ نے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کی زیر سمندر ویڈیو جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق کشتی چھیاسٹھ فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔ کوسٹ گارڈ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔