یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن نے 1027 ملازمین فارغ کر دیئے

Utility Store

Utility Store

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے ایک ہزار ستائیس ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فارغ کئے گئے ملازمین کی تقرریاں غیرقانونی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کا کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی اسٹور کی تشکیل نو کرنے جارہی ہے۔ جس کا مقصد عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے فارغ ہونے والے ملازمین کی بھرتیاں غیرقانونی اور سیاسی طور پر کی گئی تھیں۔