ینگ اتحاد کورنگی نے اسلامیہ اسپورٹس کو ڈھیر کرکے پری کوارٹر کے لئے کوالیفائی کر لیا

کراچی : کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ پر منعقدہ آل کراچی محمد عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں کورنگی کی نوجوانوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد کورنگی نے بابو فیروز کی قیادت میں اپنے عمدہ کھیل کی بدولت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف اسلامیہ اسپورٹس کو 4-0 کے واضح مارجن سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

اس اہم میچ میں ہزاروں فٹ بال شائقین کی موجودگی میں ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو برقرار رکھتے ہوئے مد مقابل اسلامیہ اسپورٹس کو آئوٹ کلاس کردیا کھیل کے ابتداء ہی سے ینگ اتحاد کے فارورڈ ز نے اسلامیہ اسپورٹس کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے جس کے نتیجے میں ینگ اتحاد کے کھلاڑی عبدالمنان، نور، محمود اور منصور نے یکے بعد دیگرے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

کھیل کے اختتام پر گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال نے کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کھیل پر بھر پور داد پیش کیا سیکریٹری ینگ اتحاد فٹ بال کلب با بو فیروز نے شاندار کامیابی پر اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری ندیم انصاری،عبد الواحد اور مانی جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے۔