امریکی شٹ ڈائون پانچویں روز میں داخل، 1.5 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا

Obama

Obama

امریکی (جیوڈیسک) امریکی روز میں داخل ہوتے امریکی شٹ ڈان سے اوبامہ انتظامیہ کو ابتک سب سے زیادہ تقریبا ایک اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے کلنٹن انتظامیہ کے دور حکومت میں ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ اوبامہ انتطامیہ کا حکومتی شٹ ڈان انیس سو اکاسی سے ابتک امریکی تاریخ کا بارہواں شٹ ڈان ہے۔شٹ ڈانز کی کثیر تعداد 8 امریکی صدر رونلڈ ریگن کے دور میں ریکارڈ ہوئی۔ ابتک سب سے طویل اکیس روزہ شٹ ڈان بل کلنٹن دور میں دسمبر 1995 جنوری 1996 تک ہوا۔

اس شٹ ڈان میں امریکی فیڈرل حکومت کو ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ ماہرین کی رائے میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے یہ نقصان اوبامہ انتظامیہ کو ہونے والے نقصان سے کہیں کم تھا اور اب اوبامہ انتظامیہ کو ایک رپورٹ کے مطابق ایک روز میں 300 ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

جو صرف پانچ روز میں پندرہ سو ملین ڈالر کی حد سے تجاوز کر رہا ہے۔ دوسری جانب تاحال امریکی حکومت وقت اور اپوزیشن ریپبلیکن پارٹی کسی معاہدے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ شٹ ڈان کے باعث امریکی صدر کو اپنا اہم دورہ ایشیا بھی مسنوخ کرنا پڑ گیا۔ بش نے اپنے دورے میں خاص طور پر چین اور روس کے صدور سے ملاقات میں شام کے مسئلے پر اہم بات چیت بھی کرنا تھی۔