گزشتہ دِنوں ٹی وی ڈرامہ، افسانہ اور کالم نگار مصنف محمد علی رانا کو خواتین کی انمول کتاب ”کاش میں بیٹی نہ ہوتی

لاہور : گزشتہ دِنوں ٹی وی ڈرامہ، افسانہ اور کالم نگار مصنف محمد علی رانا کو خواتین کی انمول کتاب ”کاش میں بیٹی نہ ہوتی” کی ملک گیر کامیابی پر ”سرفروشانِ پاکستان ٹرسٹ (رجسٹرڈ) ” کی جانب سے بہترین مصنف کے سرٹیفیکیٹ اور گولڈ میڈل سے نوازا گیایاد رہے کہ محمد علی رانا وومنز اینڈ چلڈرن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین بھی ہیں۔

ایوارڈ شو کا انعقاد گزشتہ دِنوں الحمراء حال نمبر 02 میں سرفروشانِ پاکستان ٹرسٹ کے چئیر مین رفیق شہزاد کی جانب سے کیا گیا تھا جِس میں ملک کے نامور صحافیوں، ادیبوں، فنکاروں، پاک افواج کے غازیوں اور شہدا کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ مشہور مصنف محمد علی رانا نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) سہیل عباس جعفری سے اپنا ایوارڈ اور میڈل وصول کیا۔

محمد علی رانا نے کہا کہ یہ سب اللہ پاک کا کرم ہے کہ آج مجھے اتنی بڑی کامیابی سے نوازا گیا اور میں اپنے پروردگار کا نتہائی مشکور ہوں اِس کے علاوہ میں اپنے تمام دوستوں کا بھی تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کتاب ”کاش میں بیٹی نہ ہوتی” پر میری بھرپور حوصلہ افزائی کی انشااللہ عنقریب میں اپنی اِس ایوارڈ یافتہ کتاب کی سٹوری پر فلم کا آغاز بھی کرونگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب انشاللہ میرا ایک منفرد اسٹائل کا ناول بھی منظرِ عام پر آنے والا ہے جو اِس وقت پروف ریڈنگ کے مراحل میں ہے۔