کراچی (جیوڈیسک) شرح منافع میں کمی کے باعث رواں مالی سال میں قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری ایک تہائی رہ گئی۔
رواں مالی سال قومی بچت میں سرمایہ کاری ایک تہائی رہ گئی، اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران تیس ارب اکانوے کروڑ روپے کی سرمایہ کاری قومی بچت کی سکیموں میں ہوئی۔
پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں اکانوے ارب تریسٹھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگست کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں سترہ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوئی۔