نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک دنیا کی معروف امریکی پاپ گلوکارہ نے میڈونا نے اپنی ماضی کی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں وہ جنسی درندوں کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ امریکی خواتین کے معروف فیشن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے میڈونا کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے شروعات میں جب وہ مشی گن کو خیر باد کہہ کر نیویارک آئی تو ان کا خیال تھا کہ کہ یہاں کے لوگ خوش دلی سے ان کا خیر مقدم کرینگے۔
تاہم اس کے برعکس نا صرف لوگوں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا بلکہ چند جنسی درندوں نے چاقو کی نوک پر زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈونا کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر ڈانسر بنے کا خواب لے کر نیو یارک آئی تھی تاہم اس سانحے کو اپنی کمزوری بنانے کے بجائے اپنی طاقت بنایا۔ جس کی بدولت آج وہ کامیاب زندگی گزار رہی ہیں۔