ایران (جیوڈیسک) ایران میں امریکہ اور اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کر دوران دونوں ممالک کے پرچم بھی نذرآتش کئے گئے۔
ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے ایرانی صدر مخالف بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کی بھی مذمت کی۔
ریلی کے دوران اسرائیل مردہ آباد، امریکہ مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے اور امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایران کے خلاف سازشیں بند کریں۔