گجرات : 2 انجینئر بھائی القاعدہ سے تعلق کے شبے میں گرفتار

Engineer's brother arrested

Engineer’s brother arrested

گجرات (جیوڈیسک) گجرات سے دو انجینئر بھائیوں کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دونوں بھائیوں کا تعلق مبینہ طور لاہور سے پکڑی جانیوالی القاعدہ کی ٹیلی فون ایکسچینج سے بھی تھا۔ جہادی تنظیموں سے تعلق کے شبے میں فیصل ٹان گجرات کے دو انجینئر بھائیوں کو تقریبا دو ماہ پہلے حراست میں لیا گیا۔

ایک بھائی سلمان نے اسلام آباد جبکہ دوسرے بھائی شہروز نے لاہور کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹیوں سے اسی سال انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی۔ ملزموں کے ورثا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بچوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے جس کا مقدمہ ان کے چچا گلزار کی مدعیت میں درج ہے۔