چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیم سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Serena Williams

Serena Williams

یجنگ (جیوڈیسک) چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ چین کے شہر بیجنگ میں جاری ڈبلیو ٹی اے سنگلز ایونٹ کے کواٹر فائنل میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا مقابلہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی سے ہوا۔ سرینا نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ ایک اور چھ چار کے سٹریٹ سیٹ سے فتح اپنے نام کی۔