لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بجلی و گیس چوری میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں ٹاسک فورس برائے انسداد بجلی و گیس چوری کے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محکمہ گیس اور بجلی میں افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر چوری ممکن نہیں۔ ان محکموں میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کے بغیر مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قومی وسائل لوٹنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔