فیصل آباد : مال بردار ٹرک لوٹنے والا گروہ گرفتار، رقم اور اسلحہ برآمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں مال بردار ٹرک لوٹنے والے گروہ کے گیارہ ارکان گرفتار جبکہ لوٹی گئیرقم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ گرفتار کیئے گئے ملزمان کافی عرصے سے ہائی ویز پر ڈکیتیاں کر رہے تھے اور ان کا نشانہ مال بردار ٹرک تھے جنہیں لوٹ جا رہا تھا۔

جس پر ایس پی سی آئی اے نے اس سلسلے میں اپنی خفیہ ٹیم کے ذریعے اِس گروہ کو سراغ لگایا اور گیارہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے لوٹے گئے لاکھوں روپے اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔