شعبہ تعلیم میں کسی وزیر یا عہدیدار کو اثر انداز نہیں ہونے دیا، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں کسی وزیر اور پیپلز پارٹی کے کسی عہدے دار کو اثرانداز نہیں ہونے دیا،اور اساتذہ کی تقرری بھی خالص میرٹ پر کی۔ کراچی میں نجی اسکول میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی سلیکشن کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا نظام لایا گیا، جس میں چیک کرنے کا نظام ختم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے اسکول ایسے ہیں جہاں اساتذہ کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر تقرر نامے حاصل کرنے والے اساتذہ نے بھی عہد کیا کہ وہ فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور بہتر انداز سے سرانجام دیں گے۔ چھ ماہ قبل ہائیر سیکنڈری اسکول ٹیچرز کے لئے امتحانات لئے گئے تھے، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے آج لیٹر تقسیم کئے۔