اسلام آباد (جیوڈیسک) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں بھی چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الاضحی 16 اکتوبر کو ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا اور ذی الحج کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات واضح ہیں، اس لیے 7 اکتوبر کو یکم ذی الحج اور 16 اکتوبر کو عیدالاضحی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کیلیے اس کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہئے جب کہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ تقریبا 41 منٹ ہوتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے بھی کل ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ یورپ میں علما کے درمیان چاند پر پھر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور دو عیدیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔