امریکی سیلز کے لیبیا اور صومالیہ میں ایبٹ آباد طرزکے آپریشن، انس اللبی گرفتار

Ans Allby Arrested

Ans Allby Arrested

طرابلس (جیوڈیسک) موغادیشو امریکی نیوی سیلز نے لیبیا اور صومالیہ میں ایبٹ آباد طرز کی کارروائی کی ہے۔ لیبیا سے القاعدہ کے اہم رہنما انس اللبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم رہنما کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کمانڈوز نے انس اللبی کو گرفتار کر لیا ہے جو لیبیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملوں کے سلسلے سے امریکا کو مطلوب تھا۔ 1998 میں ہونے والے ان حملوں میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انس اللبی کی گرفتاری میں مدد کے لیے امریکی حکومت نے 5 ملین ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکی سیلز نے صومالیہ کے ساحلی علاقے براوی میں بھی کارروائی کی اور شدت پسند تنظیم الشباب کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیا ہے جو نیروبی شاپنگ مال حملے میں ملوث تھا۔ امریکی حکام نے آپریشن کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ الشباب کے کسی رہنما کو گرفتا رنہیں کیا گیا۔