سابق صدر کا پھانسی کی سزاں عمل درآمد نہ کرنیکے فیصلے کا خیرمقدم

Former President Zardari

Former President Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق صدر زرداری کی طرف سے پھانسی کی سزاں پر عمل درآمد نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دو درجن سے زائد جرائم کی سزا پھانسی قرار دی گئی ہے، اسلام میں صرف قتل اور فساد فی الارض کی سزا پھانسی ہے۔ سابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا سابقہ حکومت کی پھانسی کی سزاں پرعمل درآمد نہ کرنے کی پالیسی جاری رکھنا خوش آئند اقدام ہے، صرف سیاسی بنیادوں پر سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ترک کرنے کی روایت ختم ہونی چاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی میرٹ پر پالیسیوں کو جاری رکھنا بہترین سیاسی حکمت عملی ہے۔

اسلام میں صرف قتل اور فساد فی الارض کی سزا پھانسی ہے جبکہ پاکستان میں دو درجن سے زائد جرائم کی سزا پھانسی قرار دی گئی ہے۔ اس حوالے سے قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جن جرائم کی سزا پھانسی ہے ان پر قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے گی، پھانسی کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر کوئی تلافی ممکن نہیں۔