تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ موضع ہڈالہ داخلی مونا میر وال میں سو سالہ قدیمی راستہ پر قبضہ کے مشہور مقدمہ میں ملوث دو بڑے ملزمان کی ضمانت منسوخ

چکوال : تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ موضع ہڈالہ داخلی مونا میر وال میں سو سالہ قدیمی راستہ پر قبضہ کے مشہور مقدمہ میں ملوث دو بڑے ملزمان کی ضمانت منسوخ، پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ملزمان نعمان اسلم اور ہارون سلطان پسران محمد اسلم سمیت تیس مسلح افراد نے موضع میں نمبر خسرہ اراضی 890 جو کہ شیراز خان کے والد کی ملکیتی اور اس کے مقبوضہ تھی پر اسلحہ کے زور پر قبضہ جما لیا اور شیراز اسلم کو زدو کوب کیا۔

ہوائی فائرنگ کر کے گائوں میں خوف و ہراس بھی پھیلایا، ملزمان کو سیاسی پشت پناہی کی بنا پر گرفتار نہیں کیا جا رہا تھا اور ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری کر وا کے گائوں میں دندناتے پھر رہے تھے، گزشتہ روز درخواست عبوری ضمانت کی پیشی کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔