حضرت ابراہیم کی لازاوال قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے درس ہے
Posted on October 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حضرت ابراہیم کی لازاوال قربانی پوری امت مسلمہ کیلئے درس ہے ۔ عیدالضحی کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمان قربانی کے ذریعے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہیں۔ جس سے مسلمانوں میں جذبہ پیدہ ہوتا ہے۔ سیاست کو دین سے الگ سمجھنے والے نا واقف ہیں۔ انہیں مطالعہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالمِ دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکمران سیاستدان رعایا کو ونصاف فراہم نہ کررہے ہوں اور خونخوار لوگ ملک کو گدوں کی طراح نوچ رہے ہوں تو پھر علامء اور مشائخ ہی سنت شبیری ادا کرنے کیلئے باہر نکلیں گے۔
علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنا فرض ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کو شعور دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے دنوں میں گندگی نہ پھیلائیں جس سے بیماری کا اندیشہ ہوتا ہے۔ بلکہ TMA عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔