اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سلام محسن ڈے بھرپور انداز سے منایا گیا

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سلام محسن ڈے بھرپور انداز سے منایا گیا شہر بھر کے تعلیمی اداروں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ، گورنمنٹ کالج گلبرگ، ایجوکیشن یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، گورنمنٹ ماڈل ٹائون ڈگری کالج ،گورنمنٹ ٹائون شپ کالج اور دیگر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے اساتذہ کو پھول اور مختلف تحائف پیش کیے جبکہ لیکچرز اور سیمنارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

جن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہورنے کہا ہے کہ تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصد معاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں آج اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے کارکنان نے شہربھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تکریم اساتذہ کے حوالے سے 2000 سے زائد اساتذہ کو پھول، یادگاری شیلڈز، کتب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کئے۔ مدثراحمد شاہ کا کہنا تھا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادار کرتے ہیں اور ہم معاشرہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

آج کے دن اسی حوالے سے مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں استاد کے صحیح مقام کو اجاگر کیا جائے گا تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوا۔ اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجام دے سکیں۔ اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔