کرپشن نہ پہلے کبھی برداشت کی ،نہ ہی آئندہ کریں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن نہ پہلے کبھی برداشت کی، نہ ہی آئندہ کریں گے، ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے کہاکہ عوام کو جدید انفرا اسٹرکچر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ کشادگی کا کام بھی جاری ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اشیا کی کھیت سے منڈی تک رسائی کیلئے روڈ نیٹ ورک کو وسیع کیا جا رہا ہے، تیز رفتار نقل و حمل کیلئے جدید انفرا اسٹرکچر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے۔