جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

Jhal Magsi

Jhal Magsi

جھل مگسی(جیوڈیسک) جھل مگسی بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جھل مگسی کے علاقے تھانہ حدود کوٹ مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے بشیر نامی ایک شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص پولیس کانسٹبل تھا جو چھٹیوں پر اپنے گھر جا رہا تھا۔