نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، عصمت اللہ خان محسود

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت اللہ خان محسود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا ایشین ٹائیگر بنائیں کارکنان نواز شریف کا پیغام گلی محلوں تک پہنچائیں اور بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں انشا اللہ عام انتخابات کی طرح سندھ سمیت پورے ملک سے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء اور صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120 کے سابق نامزد آمیدوار عصمت اللہ خان محسود نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاری کریں اور مسلم لیگ(ن) کا پیغام عوام تک پہنچائیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پاکستان میں امن اور عوام میں خوشحالی لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کے ترقی اور اُن کے فلا ح و بہبود کے لئے متعارف کرائے گئے۔

اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کے پاکسان کا تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے نواجوانوں سے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم یوتھ پالیسی سے فائدے حاصل کریں مسلم لیگ (ن)ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کے نوجوان دنیا میں اپنا لوہا منوائیں گے۔