کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے مقابلے کے بعد دو ٹارگٹ کلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریامیں مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ منگھو پیر کے علاقے دین محمد گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔ اورنگی ٹان الطاف نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سائٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلر کئی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں اور گذشتہ روز ایک کارروائی کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بینکاک جانے والے مسافر نصر کے سامان سے 9 سو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے بینکاک جا رہا تھا۔ کسٹم حکام نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔