اسلام اعتدال کی بات کرتا ہے ہم بندوقیں اٹھاکرشریعت کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

پشاور (جیوڈیسک) پشاور مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم بندوقیں اٹھا کر شریعت کی بات کرتے ہیں، جبکہ دین اسلام اعتدال کی بات کرتا ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے پشاور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ، زرداری صاحب کہتے ہیں کہ ہم حکومت کیساتھ سیاست نہیں کرینگے، ہمارے قومی رہ نما سیاست کو ہی برا سمجھتے ہیں، تاہمملک میں سازشوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام اعتدال کی بات کرتا ہے، ہمارے مدرسے بھی این جی اوز ہیں، فضل الرحمننے کہا کہ ہمارا آئین کہتا ہے ملک میں مذہبی تعلیمات کو فروغ دیا جائے، ملک میں عربی زبان کو فروغ دیا جائے۔اب بتایا جائے آئین کیا کہتا ہے اور ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے۔