فیصل آباد اور تونسہ شریف کے 2 صوبائی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات

Elections

Elections

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 اور ڈیرہ غازی خان کے پی پی 240 میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ فیصل آباد میں حلقہ پی پی 72 کے لئے ایک سو پچیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے چار انتہائی حساس ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی اس نشست کے لئے ن لیگ کے خواجہ لیاقت، پیپلز پارٹی کے رانا مشتاق اور تحریک انصاف کے خرم شہزاد س میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ اکتالیس ہزار تین سو چھیالیس ہے۔

ن لیگ کے خواجہ اسلام کی ڈگری جعلی نکلنے پر نا اہلی کے بعد پی پی 72 کی نشست خالی ہوئی تھی۔ تونسہ شریف کے حلقہ پی پی 240 میں مسلم لیگ ن کی مسز شمونا بادشاہ اور آزاد امیدوار خواجہ محمد داد آمنے سامنے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لئے ایک سو اٹھائیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔

ہیں جن میں سے تہتر کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے لئے پاک فوج، پولیس اور بلوچ لیویز کے دستے موجود ہوں گے۔ حلقے میں ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار انسٹھ ہے۔ پی پی 240 کی نشست جے یو آئی کے میر بادشاہ کی سند جعلی نکلنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔