آرمی چیف کا اعلان مثبت روایت کی بنیاد ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) لندن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو مثبت روایت کی بنیاد قرار دیا ہے۔ سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے دور میں جمہوری استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران انتہائی کٹھن اورسنگین حالات کا سامنا کیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں مسلح افواج نے ڈٹ کر مشرقی اور مغربی محاذوں پر ملک کا دفاع کیا۔ الطاف حسین نے بطور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔