صفائی کے نظام کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں متعارف کرائے گئے صفائی کے جدید نظام کا دائرہ کار صوبے کے دوسرے بڑے شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ترکی کی اوزپاک کمپنی کے وفد سے گفتگو میں کہاکہ ترکی کے تعاون سے لاہور میں صفائی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے لکھو ڈیر میں لینڈ فل سائٹ بنائی جا رہی ہے، ترک کمپنی صفائی کا نظام مزید بہتر بنائے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دیگر بڑے شہروں میں بھی ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق صفائی کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے۔