ملالہ کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لندن (جیوڈیسک) لندن ملالہ یوسفزئی کوایک اور ایوارڈ مل گیا، کہتی ہیں نوبل انعام کا ملنا اعزاز ہوگا مگر یہ ان کی منزل نہیں۔ لندن میں ایک تقریب کیدوران ملالہ یوسف زئی کو پرائیڈ آف بریٹین ایوارڈ دیاگیا۔ انہیں یہ ایوارڈبرطانوی ا سٹار فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے دیا۔

دوسری طرف برطانوی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نوبل انعام کا ملنا اعزاز ہو گا مگر یہ ان کی منزل نہیں ہے، ان کی منزل امن کا قیام اور بچوں کی تعلیم ہے۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی وطن واپس جائیں گی۔