جنرل اشفاق پرویز کیانی کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچھا قدم ہے، مشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مسلم لیگ ن کے ترجمان مشاہد اللہ خان نے آرمی چیف کیانی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اچھا قدم ہے،ان کے فیصلے سے گومگو کی کیفیت ختم ہوگئی، ماضی میں اِس طرح کی مثالیں نہیں ملتیں۔

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ جنرل کیانی کے بیان سے ادارے مزید مضبوط ہوں گے۔ اور اہم ترین بات انہوں نے یہ کی ہے کہ آرمی چیف کے اس بیان کے بعد ہر آنے وال اجنرل سینیارٹی پر اپنی جگہ بنائے گا۔