جنرل کیانی کے بیان کے بعد گومگو کی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ جنرل کیانی کے بیان کے بعد ملک میں گومگو کی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا ہے، جمہوری اداروں کے بعد اب دیگر اداروں میں بھی اچھی روایات قائم ہورہی ہیں۔آرمی چیف کے بیان کے ردعمل دیتے ہوئے ترجمان اے این پی سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ یہ جنرل کیانی کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا اعلان خود حکومت کو کرنا چاہیے تھا۔

سینیٹرزاہدخان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاسی قیادت ہر اہم معاملے پر ہمیشہ تذبذب کا شکار رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا اعلان خود حکومت کرتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔ ترجمان اے این پی سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنرل کیانی کی کردار قابل تعریف ہے۔ ماضی میں کئی مواقع پر جمہوریت ڈی ریل ہوتی نظر آئی لیکن جنرل کیانی نے جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیا۔