مقبوضہ کشمیر میں در اندازی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں، سلمان بشیر

Salman Bashir

Salman Bashir

دکن (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے مقبوضہ کشمیر میں در اندازی سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ حیدر آباد دکن میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ دراندازی کے معاملے سے مجاز اتھارٹیز یعنی فوجی حکام کو نمٹنے دیا جائے۔

بھارتی حکومت جذباتی ہونے اور اشتعال میں آنے کے بجائے مسئلہ حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستان میں سنگین جرائم، دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی کارروائیوں میں ملوث لوگ آسمان سے نہیں آئے۔ انہیں کہاں سے فنڈز اور وسائل مل رہے ہیں۔